حیدرآباد۔22۔جنوری (اعتماد نیوز)وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی نے آج ریاست آندھرا پردیش کے تنظیم جدید 2013 کے بل پر اسمبلی میں مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کی تقسیم کی مکمل مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے آج واضح کیا کہ وہ ہمیشہ ایک ہی نظریہ ریاست کی تقسیم پر رکھتے ہیں۔ انہوں نے قائد اپوزیشن این چندرا بابو نائیڈو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چندرا بابو
نائیڈو ریاست کے تقسیم کے معاملہ میں خاموشی کو اپنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عین ریاست کے تقسیم کے وقت انکا وزیر اعلی کی حیثیت سے ہونا بد قسمتی ہے۔ انہوں نے آج اچانک اجلاس میں بل پر تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ ریاست کی صورت میں ہی ریاست کے ہر شخص کی ترقی ہے۔ وزیر اعلی نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ لسانی بنیاد پر ریاست کی تشکیل کے لئے تحریکات کا آغاز کیا گیا۔